دہلی میں "رسالت نبوی كا عالمی ہونا" كے عنوان سے ايك نشست كا اہتمام

IQNA

دہلی میں "رسالت نبوی كا عالمی ہونا" كے عنوان سے ايك نشست كا اہتمام

فكرونظرگروپ: دہلی كی مسجد كے خطيب نے ايك نشست میں كہا ہے كہ رسول خدا(ص) كی رسالت كی اہم ترين خصوصيت یہ ہے كہ وہ "عالمی رسالت" تھی۔
بين الاقوامی قرآنی خبررساں ايجنسی ايكنا شعبہ ہند دہلی كے "ارم پاك" میں ايك نشست كا اہتمام كيا گيا جس كے ميزبان جناب "سليم احمد" تھے اور اس میں كئی علماء كرام ار مذہبی اسكالرون نے شركت كی۔
اس موقع پر اہل سنت كی مسجد "فتح پوری" كے امام جناب مفتی "محمد كرم" نے خطاب كرتے ہوئے كہا كہ "محمد مصطفی(ص)" صرف مسلمانوں كے رسول نہ تھے بلكہ وہ پوری دنيا كے لئے امن و سلامتی كا پيغام لے كر آئے تھے۔
انہوں نے كہا كہ رسول خدا(ص) نے انسان دوستی كے لئے كارھائے نماياں انجام دیے ہیں جسے كوئی دوسرا شخص آفتاب قيامت كے طلوع ہونے تك انجام نہ دے گا۔
جمعيت علماء ہند كے سينئر نائب صدر "سيد كلب رشيد رضوی" نے اپنے خطاب میں كہا كہ موجودہ دور میں اسلام كو سياست كے ساتھ پيش كرنے كی ضرورت ہے اور جان لينا چاہیے كہ رسول خدا(ص) نے اسلامی حكومت كی تشكيل میں سياست سے كام ليا ہے۔