تھائی لينڈ كے حج كے متقاضی حضرات كی مشكلات كی تحقيق كی جائے گی: شيخ الاسلام

IQNA

تھائی لينڈ كے حج كے متقاضی حضرات كی مشكلات كی تحقيق كی جائے گی: شيخ الاسلام

سياسی و سماجی گروپ: تھائی لينڈ كے مسلم راہنما جناب شيخ الاسلام اس ملك كے مسلمانوں كی حج پر جانے كی مشكلات كی تحقيق كے سلسلہ میں تھائی لينڈ كے وزيراعظم سے ملاقات كریں گے۔
بين الاقوامی قرآنی خبررساں ايجنسی ايكنا كی رپورٹ كے مطابق تھائی ليند كے مسلم راہنما حج كے سلسلہ میں پيش آنے والی مشكلات كو رفع كرنے كی خاطر تھائی لينڈ كے وزير اعظم "آبھيسيت وجاجيوا" سے ملاقات كریں گے اور ۷ ركنی وفد كے ہمراہ وزير اعظم كو پيش آنے والی مشكلات سے آگاہ كر كے انہیں ختم كرانے كی درخواست كریں گے۔