بين الاقوامی قرآنی خبررساں ايجنسی ايكنا كی رپورٹ كے مطابق قزاقستان میں قائم اقوام متحدہ كے بچوں كے حقوق كے ادارے نے اسلامی جمہوریہ ايران كے سفارت خانہ كو ايك دعوت نامہ ارسال كيا ہے جس میں اس ملك میں منعقد ہونے والے بچوں كے حقوق كے فيسٹيول میں شركت كی دعوت دی گئی ہے۔
یہ فيسٹيول رواں سال كے دوران "childrenday" كی مناسبت سے منعقد ہو گا اور اس میں دنيا بھر كے مختلف ممالك میں بچوں كو درپيش مشكلات كا جائزہ ليا جائے گا اس فيسٹيول میں ايسی فلموں كی نمائش بھی كی جائے گی جس میں بچوں كے ساتھ ہونے والے امتيازی سلوك، ایڈز، فقرو بچوں كی سمگلنگ جيسے موضوعات شامل ہیں۔
758501