سعودی عرب میں جاری مظاہروں كی حرمت كا فتوی قابل مذمت ہے: شيخ ماہر حمود

IQNA

سعودی عرب میں جاری مظاہروں كی حرمت كا فتوی قابل مذمت ہے: شيخ ماہر حمود

سياسی وسماجی گروپ: لبنان كے نامور عالم دين جناب "ماہر حمود" نے كہا ہے كہ سعودی عرب میں جاری مظاہروں كی حرمت كا فتوی دينا انتہائی قابل مذمت ہے۔
بين الاقوامی قرآنی خبررساں ايجنسی ايكنا كی رپورٹ كے مطابق لبنان كے نامور عالم دين جناب "ماہر حمود" نے نيوز چينل "العالم" كو ايك انٹرويو ديتے ہوئے كہا ہے كہ سعودی عرب كے بعض مفتيوں كی جانب سے اس ملك میں ہونے والے مظاہروں كو حرام قرار ديا جانا قابل مذمت ہے۔
انہوں نے كہا كہ سعودی عرب كے مفتيوں نے عراق میں امريكی مداخلت كو جائز كہا تھا اور اسی طرح غزہ كے محاصرہ پر بھی كوئی فتوی صادر نہیں كيا تھا۔
انہوں نے كہا كہ سعودی عرب میں منعقد ہونے والے تمام مظاہرے قانونی اور شرعی لحاظ سے جائز ہیں۔
760259