بين الاقوامی قرآنی خبررساں ايجنسی ايكنا كی رپورٹ كے مطابق یہ مجلہ ۷۲ صفحات پر مشتمل ہے اور اس میں مختلف مقالہ جات اور ديدہ زيب مطالب موجود ہیں جن میں ايران و گرجستان كے باہمی تعلقات، گرجستان میں ايرانی سكہ جات، شمس تبريزی سيمينار كی رپورٹ، ايك ايران شناس گرجی كا انٹرويو، فارسی ادبيات میں حضرت عيسٰی(ع) و حضرت مريم(ع)، ايران كے ايك شہر كے بارے میں معلومات، ايرانی غذا، ثقافت و آرٹ كی اخبار، استاد شہريار كے حالات زندگی، ايران و گرجستان كا ثقافتی ورثہ، اور اسی طر۳ح پروفيسر "جمشيد گيونا شويل" كا ايك مقالہ شامل ہے جس كا موضوع "ايران خطہ كا سپرپاور" ہے۔
واضح رہے كہ یہ مجلہ سہ ماہی ہے اور بہت سارے علمی مراكز میں بھيجا جاتا ہے۔
760047