لبنان میں ہفتہ "اسرائيل نژاد پرستی كا خاتمہ" كا انعقاد

IQNA

لبنان میں ہفتہ "اسرائيل نژاد پرستی كا خاتمہ" كا انعقاد

سياسی وسماجی گروپ: اسرائيلی جنايات اور مظالم كو بيان كرنے كی خاطر لبنان میں ہفتہ "اسرائيلی نژاد پرستی كا خاتمہ" كے طور پر منايا جا رہا ہے۔
بين الاقوامی قرآنی خبررساں ايجنسی ايكنا نے روزنامہ "السفير" كے حوالے سے نقل كيا ہے كہ ہفتہ "اسرائيلی نژاد پرستی كا خاتمہ" دنيا كے ۷۷ بڑے شہروں میں منعقد كيا جائے گا اور اس كا مقصد اسرائيل كے مظالم سے پردہ اٹھانا ہے۔
اس ہفتہ كو منعقد كرنے والی كمیٹی كے ترجمان جناب رانيا مصری نے كہا ہے كہ دنيا كو چاہیے كہ وہ اسرائيلی مصنوعات كا بائيكاٹ كرے۔
انہوں نے كہا كہ اس قسم كے پروگرام منعقد كرنے كا مقصد اسرائيل كے حقيقی چہرے كو دنيا كے سامنے نماياں كرنا ہے۔
761010