بين الاقوامی قرآنی خبررساں ايجنسی ايكنا كی رپورٹ كے مطابق تھائی لينڈ كی وزارت حج و زيارت نے مسلمانوں كے شديد تقاضا كے جواب میں عازمين حج كی تعداد میں اضافہ كر ديا ہے۔
تھائی لينڈ كے حكام نے سعودی حكام كے ساتھ مذاكرات كر كے حج كوٹہ میں ۲ ہزار افراد كا اضافہ كر ديا ہے يوں ہر سال تھائی لينڈ سے ۱۵ ہزار حجاج كرام حج كا وظيفہ ادا كریں گے۔
واضح رہے كہ تھائی لينڈ كے مسلمانوں نے عرصہ دراز سے یہ تقاضا كر ركھا تھا كہ عازمين حج كی تعداد میں اضافہ كيا جائے۔
760200