مغربی طاقتیں اسلامی بيداری كو نہیں روك سكتیں: سيد علی فضل اللہ

IQNA

مغربی طاقتیں اسلامی بيداری كو نہیں روك سكتیں: سيد علی فضل اللہ

سياسی وسماجی گروپ: بيروت كے امام جمعہ نے كہا كہ مغربی طاقتیں اور عالمی سماج، مسلمانوں میں پيدا ہونے والی آزادی كی لہر كو دبانے میں ناكام رہے ہیں۔
بين الاقوامی قرآنی خبررساں ايجنسی ايكنا نے لبنانی روزنامہ "الانتقاد" كے حوالے سے نقل كيا ہے كہ بيروت كے امام جمعہ جناب سيد علی فضل اللہ نے جمعہ كے خطبہ میں كہا ہے كہ اس وقت مسلمانوں میں آزادی اور بيداری كی نئی لہر اٹھی ہے جسے دبانا آسان نہیں ہو گا۔
انہوں نے كہا كہ ليبيا كے عوام عرصہ دراز سے ظلم و ستم كی چكی میں پس رہے ہیں اور اب آزادی كا علم لے كر اٹھے ہیں۔
سيد علی فضل اللہ نے مسلمانوں پر زور ديا كہ وہ موجودہ حالات میں فرقہ پرستی اور مذہبی تفرقہ سے ہوشيار رہیں كيونكہ دشمن انہی كے بل بوتے پر مسلمانوں میں انتشار پيدا كرتا ہے۔
بيروت كے جمعہ كے خطيب نے كہا كہ لبنان میں بھی اجتماعی و اقتصادی مشكلات موجود ہیں لہذا انہیں حل كر كے عوام كو مشكلات سے نكالا جائے۔
762138