اسپين میں "اسلامی انقلاب اور اسلامی بيداری" كے عنوان سے كانفرنس كا انعقاد

IQNA

اسپين میں "اسلامی انقلاب اور اسلامی بيداری" كے عنوان سے كانفرنس كا انعقاد

سياسی وسماجی گروپ: اسپين كے دارالحكومت میڈرڈ میں "اسلامی انقلاب اور اسلامی بيداری" كے عنوان سے ايك كانفرنس كا انعقاد كيا گيا۔
بين الاقوامی قرآنی خبررساں ايجنسی ايكنا كی رپورٹ كے مطابق اسپين كے دارالحكومت میڈرڈ میں ايرانی اتاشی كے تعاون سے ايك كانفرنس "اسلامی انقلاب اور اسلامی بيداری" كا انعقاد كيا گيا۔
اس كانفرنس میں كمپلوتنسا يونيورسٹی كے نامور پروفيسر جناب "نجيب ابوردا" اور ايرانی سفير جناب مرتضی اصفاری نے خطاب كيا۔
ابوردا نے مشرق وسطی میں آنے والی مالیہ تبديلی كو اسلامی انقلاب كا مرہون منت قرار ديا اور كہا كہ ايرانی بڑی تيزی كے ساتھ ایٹمی طاقت بننے جا رہا ہے اور مغربی طاقتیں اسے روكنے كی ناكام كوششوں میں مصروف ہیں۔
ايرانی سفير جناب مرتضی صفاری نے مشرق وسطی كا ذكر كرتے ہوئے كہا كہ اس خطے كی مشكلات كی علت اغيار كی اس خطے میں مداخلت ہے۔
انہوں نے حاضرين كے مختلف سوالات كے جوابات بھی دیے جو مشرق وسطی كے حالات كے بارے میں پچھے گئے تھے۔
762475