بين الاقوامی قرآنی خبررساں ايجنسی ايكنا نے خبررساں ادارے "tayyar" كے حوالے سے نقل كيا ہے كہ حزب اللہ نے كہا ہے كہ امريكی وزير دفاع "رابرٹ گیٹس" كے دورہ بحرين كے بعد بحرينی سيكورٹی فورسز كی جانب سے پر امن مظاہرين پر تشدد ايك سوچی سمجھی سازش كا نتيجہ معلوم ہوتا ہے۔
بيان میں كہا گيا ہے كہ حزب اللہ اس قسم كے غير انسانی سلوك كی بھرپور مذمت كرتی ہے اور اسے آزادی بيان اور سياسی حقوق كے متصادم سمجھتی ہے۔
حزب اللہ نے بحرينی سيكورٹی فورسز كی حالیہ كاروائيوں كو وحشيانہ قرار ديتے ہوئے مطالبہ كيا ہے كہ انہیں فوری طور پر بند كيا جائے ورنہ اس قسم كی كاروائيوں كے بحرين كا مستقبل پر بہت منفی اثرات مترتب ہوں گے۔
763503