بين الاقوامی قرآنی خبررساں ايجنسی ايكنا كی رپورٹ كے مطابق تركی كے وزير اعظم جناب "رجب طيب اردغان" نے اپنے خطاب میں كہا ہے كہ ليبيا میں ايك مرتبہ پھر كربلا كی تاريخ كو دہرايا جا رہا ہے۔
انہوں نے كہا كہ جب بھی یہ خبر آتی ہے كہ ايك بھائی دوسرے بھائی كو مار رہا ہے تو واقعہ كربلا كی ياد تازہ ہو جاتی ہے۔
انہوں نے كہا تركی كا موقف واضح ہے ہم ڈيموكريسی كے حامی ہیں اور صلاح وامن كے خواہاں ہیں۔ ترك وزير اعظم نے كہا كہ ہم كسيبھی ملك میں بدامنی كے خواہاں نہیں ہیں اور چاہتے ہیں كہ ليبيا میں بھی اندرونی حالات سازگار ہو جائیں۔
انہوں نے كہا كہ ليبيا كے حالات كو سازگار بنانے كے لئے جتنا ممكن ہو سكا تركی اپنا نبھاتا رہے گا۔
764972