مسلمانوں كے قيام سے مشرق وسطی میں اسرائيل نابود ہو جائے گا: آيت اللہ محسن حيدری

IQNA

مسلمانوں كے قيام سے مشرق وسطی میں اسرائيل نابود ہو جائے گا: آيت اللہ محسن حيدری

سياسی گروپ: مسلم ممالك میں مسلمانوں كی بيداری سے مشرق وسطی میں اسرائيل نابود ہو كر رہ جائے گا۔
بين الاقوامی قرآنی خبررساں ايجنسی ايكنا كی رپورٹ كے مطابق اہواز كے قائم مقام امام جمعہ آيت اللہ محسن حيدری نے كہا ہے كہ اس وقت مسلم ممالك میں بيداری كی لہر دوڑی ہوئی ہے اور ليبيا، تيونس، مصر، بحرين، يمن وغيرہ میں مسلمان اپنے حقوق كی بازيابی كے لئے اٹھ كھڑے ہوئے ہیں۔
آيت اللہ حيدری نے كہا كہ مسلمانوں میں یہ بيداری اسلامی انقلاب كی بركت سے وجود میں آتی ہے۔
اہواز كے امام جمعہ نے بحرينی مظاہرين پر سعودی فوجيوں كی طرف سے تشدد كی پرزور مذمت كرتے ہوئے اسے بين الاقوامی و شرعی قوانين كے متصادم قرار ديا۔
انہوں نے تمام غاصب بادشاہوں كو متوجہ كيا كہ وہ صدام سے درس عبرت لیں۔
آيت اللہ محسن حيدری نے كہا كہ لوگوں میں اتنی بيداری اور شعور پيدا ہو چكا ہے كہ وہ اب مزيد كسی ظالم يا ڈيكٹیٹر كی سرپرستی كو قبول نہیں كریں گے اور وہ دن دور نہیں جب پوری دنيا پر اسلامی پرچم لہراتا ہوا نظر آئے گا۔
765527