رہبر معظم انقلاب اسلامی نے نئے شمسی سال كو اقتصادی جہاد كا نام دے ديا

IQNA

رہبر معظم انقلاب اسلامی نے نئے شمسی سال كو اقتصادی جہاد كا نام دے ديا

سياسی و سماجی: نئے قمری سال كے آغاز كے موقع پر رہبر انقلاب اسلامی حضرت آيت اللہ خامنہ ای نے نئے شمسی سال كو اقتصادی و معاشی جہاد كا سال قرار ديا ہے۔
خبررساں ايجنسی ايكنا كی رپورٹ كے مطابق رہبر انقلاب اسلامی حضرت آيت اللہ خامنہ ای نے نئے قمری سال كو اقتصادی جہاد كا سال قرار ديا ہے۔ نئے سال كی مناسبت سے رہبر انقلاب كی جانب سے نشر كیے جانے والے بيان كا ترجمہ ذيل میں تحرير ہے:
بسم‌الله‌الرّحمن‌الرّحيم
يا مقلّب القلوب و الأبصار، يا مدبّر اللّيل و النّهار، يا محوّل الحول و الأحوال، حوّل حالنا الی احسن الحال
عيد سعيد نوروز، نئی بہار اور نئے سال كی آمد پر ملك بھر میں اپنے تمام عزيز اہل وطن ، ديگر ممالك اور پوری دنيا میں مقيم تمام ايرانيوں اوردوسری تمام ان قوموں كو مبارك باد پيش كرتا ہوں جو عيد نوروز كی عظمت اور احترام كی قائل ہیں۔بالخصوص ملك كی خدمت كرنے والے افراد اور خاندانوں كو مبارك باد پيش كرتا ہوں جو اسلامی نظام اور انقلاب كی خدمت كررہے ہیں؛ عزيز شہداء كے خاندان، جانبازوں اور ان كے اہل خانہ ، اسی طرح ان اہلكاروں كو مبارك باد ديتا ہوں جو اس وقت بھی ڈيوٹی دے رہے ہیں اور اہم اور حساس خدمت انجام دے رہے ہیں اور اپنے اہل خانہ كے پاس آنے سے محروم ہیں ،جبكہ سب لوگ اپنے گھروں میں جمع ہیں اور ايكدوسرے كے پاس موجود ہیں۔ اميد ہے كہ اللہ تعالی كے فضل و كرم اور رحمت سے انشاء اللہ ايرانی قوم كا یہ سال نعمت و بركت سے سرشار اور خوشی و مسرت كا سال قرار پائے گا اور ايرانی قوم تمام ميدانوں میں كامياب، سرافراز اور سربلند رہےگی۔
765868