بحرين میں قتل عام كے خلاف قم میں غير ملكی طلاب كا مظاہرہ

IQNA

بحرين میں قتل عام كے خلاف قم میں غير ملكی طلاب كا مظاہرہ

سياسی وسماجی گروپ: ايران كے مذہبی شہر قم میں مقيم غير ملكی طلاب نے بحرين میں بحرينی اور سعودی حكام كے جرائم كے خلاف مظاہرہ كيا۔
بين الاقوامی قرآنی خبررساں ايجنسی ايكنا كی رپورٹ كے مطابق ۲۰ مارچ ۲۰۱۱ء كو ايرانی سال كے آخری دن قم میں مقيم غير ملكی طلاب نے بحرينی اور سعودی فورسز كے ہاتھوں بحرين كی عوام كے قتل عام كے خلاف مظاہرہ كيا یہ مظاہرہ قم میں مدرسہ حجتیہ سے شروع ہوا۔
ياد رہے كہ قم میں مقيم غير ملكی طلاب نے تہران میں سعودی عرب اور بحرين كے سفارت خانوں كے سامنے بھی ان وحشيانہ اقدامات كے خلاف مظاہرے كیے۔
765692