عہد حاضر میں مساجد كے احياء كی اشد ضرورت ہے: حجۃ الاسلام رسول بابا زادہ

IQNA

عہد حاضر میں مساجد كے احياء كی اشد ضرورت ہے: حجۃ الاسلام رسول بابا زادہ

سماجی گروپ: صوبہ آذربائيجان كی مساجد كے امور كے انچارج نے كہا ہے كہ عہد حاضر میں مساجد كے احياء كی اشد ضرورت ہے۔
بين الاقوامی قرآنی خبررساں ايجنسی ايكنا كی رپورٹ كے مطابق صوبہ آذربائيجان كی مساجد كے امور كے انچارج جناب حجۃ الاسلام والمسلمين رسول بابا زادہ نے قرآنی خبررساں ايجنسی ايكنا كو خصوصی انٹرويو ديتے ہوئے كہا كہ عہد حاضر میں جب استكبار اوچھے ہتھكنڈوں كے ذريعہ مذہبی منافرت پھيلا رہا ہے مساجد كے احياء كی اشدت ضرورت ہے۔
انہوں نے كہا كہ اسلامی انقلاب كی كاميابی میں مساجد كے كردار كو فراموش نہیں كيا جا سكتا لہذا اس اسلامی انقلاب كو دوام دينے میں بھی مساجد پر بھروسہ كرنا چاہیے۔
بابا زادہ نے مزيد كہا كہ وہ افراد جن كا مساجد كے ساتھ گہرا رابطہ رہتا ہے اور وہ مساجد كے پروگرامز میں شركت كرتے ہیں ان كی زندگی دينی و اسلامی اصولوں پر استوار ہوتی ہے لہذا موجودہ دور میں مساجد كی زيادہ سے زيادہ احياء كی ضرورت ہے۔
765107