فلوریڈا میں قرآن مجيد كی توہين انتہائی قابل نفرت فعل ہے: ايرانی وزارت خارجہ

IQNA

فلوریڈا میں قرآن مجيد كی توہين انتہائی قابل نفرت فعل ہے: ايرانی وزارت خارجہ

سياسی گروپ: ايرانی وزارت خارجہ كے ترجمان نے امريكہ كی رياست فلوریڈا میں قرآن مجيد كی توہين پر شديد رد عمل دكھاتے ہوئے اسے انتہائی شرمناك حركت قرار ديا ہے اور حكومت امريكہ سے مطالبہ كيا ہے كہ وہ مذہبی منافرت كو لگام دے۔
بين الاقوامی قرآنی خبررساں ايجنسی ايكنا كی رپورٹ كے مطابق ايرانی وزارت خارجہ كے ترجمان نے امريكی رياست فلوریڈا میں ہونے والی قرآن مجيد كی بے حرمتی كو انتہائی شرمناك حركت قرار ديا ہے۔
وزارت خارجہ كے بيان میں آيا ہے كہ ايسی حركات انجام دينے والے افراد خود امريكہ كی ہی پيداوار ہیں تاكہ امريكہ میں بڑہتے ہوئے اسلامی رجحان كو روك سكیں۔
وزارت خارجہ نے اس بات پر زور ديا ہے كہ امريكی حكومت بين الاقوامی قوانين كی روشنی میں اس بات كی پابند ہے كہ وہ امريكہ میں مذہبی منافرت كے ناسور كو لگام دے۔
واضح رہے كہ امريكی رياست فلوریڈا میں ايك پادری نے قرآن مجيد كی توہين كرتے ہوئے اسے آگ لگائی ہے۔
764863