آيت اللہ العظمیٰ سيستانی كے ساتھ ترك وزير اعظم كی ملاقات

IQNA

آيت اللہ العظمیٰ سيستانی كے ساتھ ترك وزير اعظم كی ملاقات

بين الاقوامی گروہ : تركی كے وزير اعظم رجب طيب اردغان آج 29 مارچ كو امير المومنين علی علیہ السلام كے روضہ مبارك كی زيارت كے بعد نجف اشرف میں آيت اللہ العظمی سيد علی حسينی سيستانی سے ملاقات اور گفتگو كریں گے ۔
ايران كی قرآنی خبر رساں ايجنسی اكنا نے خبر رساں ويب سایٹ "نون" كے حوالے سے عراق كے سركاری ترجمان علی الدباغ كی جانب سے اس خبر كو نقل كرنے كے ساتھ كہا ہے : نجف اشرف كے انٹرنيشنل ائير پورٹ پر ترك وزير اعظم كے استقبال كے لیے خصوصی تقريب كا اہتمام كيا گيا ہے ۔
ادھر نجف اشرف كی بلدياتی كمیٹی كے ركن "جواد الكر عاوی " نے اس بارے بتايا ہے كہ اس استقبالیہ تقريب میں شركت كے لیے حكومت كی متعدد مركزی اور صوبائی شخصيات نجف اشرف ائير پورٹ پر موجود ہوں گی ۔
قابل ذكر ہے كہ رجب طيب اردغان كل 28 مارچ كو ايك اعلیٰ سطحی وفد كے ہمراہ عراق كے ساتھ تجارتی اور اقتصادی تعلقات كو فروغ دينے اور دو طرفہ مسائل پر بحث و گفتگو كی غرض سے بغداد پہنچے تھے كہ جہاں عراقی وزير اعظم نوری المالكی نے ان كا پر جوش استقبال كيا ۔
766916