سعودی عرب میں شيعہ مسلمانوں كے میڈيا حقوق نظر انداز

IQNA

سعودی عرب میں شيعہ مسلمانوں كے میڈيا حقوق نظر انداز

بين الاقوامی گروہ : مكتب اہل بيت كے پيروكاروں كو سعودی عرب میں میڈيا حقوق سے محروم ركھا گيا ہے اور انہیں كوئی اخبار يا ریڈيو پروگرام شروع كرنے كی اجازت نہیں ہے
ايرانی قرآنی خبر رساں ايجنسی اكنا نے عمومی اطلاعات كی ويب سایٹ الكوثر سے نقل كرتے ہوئے كہا ہے كہ مكتب اہل بيت كے پيروكاروں كو سعودی عرب میں دينی كتابیں بھی نشر كرنے كی اجازت نہیں ہے اور سعودی عرب كی وزارت اطلاعات ان كتابوں كو ضبط كر ليتی ہے جو سعودی شيعہ ہمسایہ ممالك سے لاتے ہیں ۔
قطيف كے شيعہ اكثريتی علاقے میں مقيم ايك دينی طالب علم نے اس بارے بتايا : میں نے ايك سال ماہ رمضان المبارك كے حوالے سے ايك خصوصی پروگرام تيار كيا تھا ليكن سعودی عرب كے سركاری ٹيلی وژن پر اس پروگرام كو نشر كرنے پر پابندی عائد كر دی گئی۔