بحرينی مظاہرين نے يكم اپريل كو يوم سوگ منانے كا اعلان كر ديا

IQNA

بحرينی مظاہرين نے يكم اپريل كو يوم سوگ منانے كا اعلان كر ديا

بين الاقوامی گروہ : بحرين كی حزب اختلاف كی سياسی جماعتوں اور مظاہرين نے بروز جمعہ يكم اپريل كو شہداء كی ياد میں يوم سوگ منانے كا اعلان كر ديا
قرآنی خبر رساں ايجنسی اكنا نے عمومی اطلاعات كی ويب سایٹ "كوثر " سے نقل كرتے ہوئے كہا ہے كہ بحرين كی سياسی جماعتوں اور انجمنوں نے كل اپنے جاری كردہ بيان میں بحرينی شہريوں سے درخواست كی ہے كہ وہ بحرين كے مختلف علاقوں میں شہداء كی ياد میں تعزيتی پروگرام برپا كریں۔
اس بيان میں بحرينی شہريوں سے كہا گيا ہے كہ آئندہ ہر ہفتے جمعرات كے دن گزشتہ احتجاجات مين اپنی جان كا نذرانہ دينے والے شہداء كی قبروں پر حاضری دیں جو بحرين كے مختلف علاقوں میں مدفون ہیں ۔
767287