ايران كی قرآنی خبر رساں ايجنسی اكنا كے شعبہ ہند كی رپورٹ كے مطابق اس جلسہ كا اہتمام بروز منگل ۵ اپريل كو مقامی وقت كے مطابق صبح دس بجے علاقے كے علماء اور مسلمانوں كی موجودگی میں صوبہ اترپرديش كے زيد پور شہر كی مركزی مسجد میں كيا گيا تها ۔
اس جلسے میں مولانا ضيغم عباس مصور زيد پوری نے اپنی تقرير كے دوران كہا كہ یہ يقينی بات ہے كہ ہر زمانےمیں ظلم پر احتجاج كرنے والوں كے مقابلےمیں ان كے دشمنوں كی كوشش رہی ہے كہ طاقت كے زور پر ان كی فريادیں خاموش كر دی جائیں ليكن تاريخ شاہد ہے كہ ہميشہ ظالم كو شكست ہوئی اور مظلوم فتح و نصرت سے ہمكنار ہوئے ہیں ۔
769558