افغانستان كے علماء كی جانب سے قرآن سوزی كی مذمت

IQNA

افغانستان كے علماء كی جانب سے قرآن سوزی كی مذمت

سياسی اور اجتماعی گروہ : افغانستان كے علماء كی ايك بڑی تعداد نے امريكا كی رياست فلوریڈا كے نام نہاد پادری كی طرف سے قرآن كريم كا نسخہ جلانے كی شديد مذمت كی ہے
ايران كی قرآنی خبر رساں ايجنسی اكنا كے شعبہ جمہوری اسلامی افغانستان نے (afghanpaper) كے حوالے سے كہا ہے كہ افغان علماء كی ايك بڑی تعداد نے امريكی پادری كے ہاتهوں قرآن سوزی كے خلاف بروز جمعہ 7 اپريل كو كابل میں پر امن مظاہرے كیے ليكن ان علماء نے بتايا كہ سيكيورٹی فورسز نے انہیں ريلی میں شركت كا اجازت نامہ صادر نہیں كيا ۔
علماء نے اجازت نامہ نہ ملنے پر كابل میں ايك پريس كانفرنس كی جس میں خبر رساں ايجنسی صدائے افغان كے نائب مسؤول حجت الاسلام و المسلمين سيد احمد موسوی مبلغ نے حاضرين كے سوالات كاجواب ديتے ہوئے ریڈيو آزادی كے ساته بات چيت كے دوران كہا كہ وہ اس پادری كے اقدام كی بهر پور مذمت كرتے ہیں اور امريكی حكام سے مطالبہ كرتے ہیں كہ اس پادری پرمقدمہ چلايا جائے ۔
771776