ايران كے كميشن برائے قومی سلامتی اور خارجہ سياست كےركن جواد كريمی نے ايران كی قرآنی خبر رساں ايجنسی ايكنا كے ساته گفتگو كرتے ہوئے بحرين میں سعودی فورسز كی مدد سے مقامی حكام كی جانب سے مساجد گرانے كی طرف اشارہ كرتے ہوئے كہا ہے كہ بحرين میں ہونے والے دلخراش واقعات اتفاقی نہیں ہیں بلكہ اس كے پس منظر میں بہت كچه ہے ۔
كريمی نے آل سعود كو مسلمانوں میں فرقہ واريت پهيلانے كا سب سے بڑا ذمہ دار قرار ديا ہے اور كہا : چونكہ امريكی اسلامی مذاہب كے درميان كهلم كهلا اختلافات نہیں ڈال سكتے اس لیے اس كام كے لیے انہوں نے آل سعود كی خدمات حاصل كر ركهی ہیں ۔