ايران كی قرآنی خبر رساں ايجنسی ايكنا نے دہشت گردی كے خلاف عالمی اتحاد كی بين الاقوامی كانفرنس كے تعلقات عامہ كے حوالے سے نقل كيا ہے كہ عالمی كنونش برائے صلح اسلامی كے سيكرٹری جنزل داود عامری نے كہا : دہشت گردی كو جڑ سے اكهاڑ پهينكنے كے لیے ضروری ہے كہ مفاہمت ، عاقلانہ طرز تفكر اور عالمی سطح پر عادلانہ كوششیں كی جائیں ۔
انہوں نے مزيد كہا : اس كانفرنس میں دہشت گردی كی وجوہات اور ان كو ختم كرنے كے طريقہ كار پر غور كيا جائے گا تاكہ دنيا میں عادلانہ صلح قائم ہو سكے