ايران كی قرآنی خبر رساں ايجنسی ايكنا نے اطلاع رساں ويب سایٹ الكوثر سے نقل كرتے ہوئے كہا ہے كہ جامعہ مسجد امام صادق كے امام جمعہ شيخ عيسی احمد قاسم نے گزشتہ كل بمطابق ۱۶ اپريل كو اس بارے میں كہا : اصلاحات كا عمل ہر قسم كے حالات میں جاری رہنا چاہئیے اور بدیہی سی بات ہے كہ محرمات الٰہی كے علاوہ ہر امر قابل اصلاح ہے ۔
بحرين كی جامعہ امام صادق(ع) كے خطيب جمعہ نے مزيد كہا : اگر كوئی كسی عہدے كو قبول كرتا ہے تو اصلاحات كرنے كی ذمہ داری اور معاشرے میں عدل و انصاف كا قيام بھی اس كے ذمے ہے ۔
775072