بحرينی شيعوں كے قائد شيخ عيسی احمد قاسم كی جانب سے ملك میں اصلاحات كی تاكيد

IQNA

بحرينی شيعوں كے قائد شيخ عيسی احمد قاسم كی جانب سے ملك میں اصلاحات كی تاكيد

بين الاقوامی گروہ : بحرينی شيعوں كے قائد آيت اللہ شيخ عيسی احمد قاسم نے ملك كے اصلاح طلب عوام كے بہيمانہ قتل پر اپنے رد عمل میں اس بات پر زور ديا كہ بحرين كو اب بھی اصلاحات كی ضرورت ہے اور اس ہدف تك پہنچنے كے لیے ملموس اور قابل اجراء پروگرام مرتب كیے جائیں
ايران كی قرآنی خبر رساں ايجنسی ايكنا نے اطلاع رساں ويب سایٹ الكوثر سے نقل كرتے ہوئے كہا ہے كہ جامعہ مسجد امام صادق كے امام جمعہ شيخ عيسی احمد قاسم نے گزشتہ كل بمطابق ۱۶ اپريل كو اس بارے میں كہا : اصلاحات كا عمل ہر قسم كے حالات میں جاری رہنا چاہئیے اور بدیہی سی بات ہے كہ محرمات الٰہی كے علاوہ ہر امر قابل اصلاح ہے ۔
بحرين كی جامعہ امام صادق(ع) كے خطيب جمعہ نے مزيد كہا : اگر كوئی كسی عہدے كو قبول كرتا ہے تو اصلاحات كرنے كی ذمہ داری اور معاشرے میں عدل و انصاف كا قيام بھی اس كے ذمے ہے ۔
775072