ہندوستان میں تبليغی اور دينی سلسلہ وار نشستوں كا انعقاد

IQNA

ہندوستان میں تبليغی اور دينی سلسلہ وار نشستوں كا انعقاد

سماجی گروپ: ہندوستان كی رياست اترپرديش میں واقع شہر جلالپور كے حضرت قاسم(ع) امامبارگاہ میں ۲۵ مئی سے ۲۹ مئی تك تبليغی اور دينی سلسلہ وار نشستیں منعقد ہوں گی۔
بين الاقوامی قرآنی خبررساں ايجنسی "ايكنا" شعبہ ہندوستان كی رپورٹ كے مطابق ہندوستان كی شيعہ انجمن امام حسين علیہ السلام كے سيكرٹری ابن علی جعفری نے كہا ہے كہ یہ نشستیں ۲۵ مئی سے ۲۹ مئی كو نماز مغربين كے بعد منعقد ہوں گی۔
مولانا "محمود الحسن خان"، مولانا "سيد ابوالقاسم"، مولانا "سيد نذر مہدی زينبی"، مولانا، قنبر علی ،مولانا سيد اطہر حسين اور اس شہر كے ديگر علماء تبليغ اسلام اور اس كے طريقوں كے بارے تقارير كریں گے۔
775365