كوئی بھی الہی دين دہشتگردی كی حمايت نہیں كرتا

IQNA

كوئی بھی الہی دين دہشتگردی كی حمايت نہیں كرتا

سياسی گروپ: ہندوستان كے شہر امروھہ كے "دانشمندان" امام بارگاہ میں ۱۷ اپريل كو منعقد ہونے والے عزاداری كے پروگرام سے خطاب كے دوران جامعہ ناظمیہ كے انچارج حجۃ الاسلام "سيد حميد الحسن" نے كہا ہے كہ كوئی بھی الہی دين دہشتگردی كی حمايت نہیں كرتا۔
بين الاقوامی قرآنی خبررساں ايجنسی "ايكنا" شعبہ ہندوستان كی رپورٹ كے مطابق لكھنوں شہر كے جامعہ ناظمیہ كے انچارج نے اس پروگرام میں كہا ہے كہ دہشتگردی دين اسلام كی تعليمات كے منافی ہے۔
حجۃ الاسلام الحسن نے اس بات پر زور دے كر كہا ہے كہ جو لوگ قرآن كريم كو آگ لگاتے ہیں وہ كسی دين كے پيروكار نہیں ہیں۔
776059