لبنانی علماء كی جانب سے بحرين میں مساجد كے انہدام كی مذمت

IQNA

لبنانی علماء كی جانب سے بحرين میں مساجد كے انہدام كی مذمت

سياسی گروپ: لبنان كے علاقے "جبل عامل" كے مسلم علماء كے اجتماع نے اپنے بيانیے میں آل خليفہ اور آل سعود كی فورسز كی جانب سے بحرين كی مساجد كو منہدم كیے جائے كی بھرپور مذمت كی ہے۔
بين الاقوامی قرآنی خبررساں ايجنسی "ايكنا" شعبہ لبنان نے خبررساں ايجنسی اباء كے حوالے سے نقل كيا ہے كہ لبنان كے جبل عامل كے مسلم علماء كے اجتماع نے اپنے بيانیے میں كہا ہے كہ بحرين میں مساجد كے انہدام كی مذمت كرتے ہوئے تمام ممالك اور اسلامی آرگنائزيشن سے مطالبہ كيا ہے كہ وہ آل خليفہ كی حكومت كے ان اقدامات كی مذمت كریں۔
جبل عامل كے ان علماء نے اسلامی آرگنائزيشنز سے مطالبہ كيا ہے كہ وہ مساجد كو منہدم كرنے پر بحرينی فوجيوں كو منع كریں۔
اسی طرح ان علماء نے لبنانی شہريوں كو بحرين سے نكال باہر كرنے كے بحرينی فورسز كے اقدامات كو غير قابل قبول قرار ديا ہے۔
776450