بين الاقوامی قرآنی خبررساں ايجنسی "ايكنا" نے خبررساں ايجنسی اباء كے حوالے سے نقل كيا ہے كہ اس بيانیے میں "محمد البرايغی" كے تاريخی مقبرے اور بحرين كےعلاقے مسلم آباد كی امام صادق علیہ السلام مسجد كے انہدام كی مذمت كرتے ہوئے ان اقدامات كو دينی تعليمات اور ملتوں كے طبيعی اور قدرتی حقوق كے منافی قرار ديا ہے۔
بحرين كی انجمن قومی وفاق نے اس بات پر زور دے كر كہا ہے كہ اوائل اسلام سے ہی مساجد اللہ كے گھر اور مسلمانوں كی پہلی پناہ گاہ ہیں اور ان مقدس مقامات كی بے حرمتی، عقيدے اور بيان كی آزادی كے خلاف ہے۔
انجمن نے اسی طرح امامبارگاہوں اور ايام فاطمیہ كی مناسبت سے منعقد ہونے والے عزاداری كے پروگراموں پر حملوں كی شديد مذمت كی ہے۔
اس شيعہ انجمن نے اپنے بيانیے كے اختتام پر اللہ سے دعا كی ہے كہ وہ بحرين میں نرمی اور امن پسند زندگی كے تحفظ اور بحرينی عوام كے درميان محبت اور بھائی چارے كی فضا قائم كرنے كے لئے ہماری مدد كرے۔
777065