بين الاقوامی قرآنی خبررساں ايجنسی "ايكنا" نے "Demotix" سائٹ كے حوالے سے نقل كيا ہے كہ پاكستان كی شيعہ تنظيموں ISO اور مجلس وحدت مسلمين نے بحرينی عوام كے ساتھ اظہار يكجہتی كرتے ہوئے ۱۷ اپريل كو كراچی میں مظاہرہ كيا ہے۔
مظاہرين نے اس مظاہرے میں بحرين، ليبيا اور يمن كے عوام كے قتل عام اور امريكہ، صہيونی حكومت، آل سعود اور آل خليفہ كی جانب سے بحرينی عوام كے قتل عام اور مساجد كو آگ لگانے كے اقدامات كی مذمت كی ہے۔
مظاہرين نے آل سعود اور پرشين گلف كے بعض ممالك سے مطالبہ كيا ہے كہ وہ بحرينی عوام كے قتل عام كے لئے بھيجی جانے والی فوج كو واپيس بلا لیں۔
776463