بين الاقوامی قرآنی خبررساں ايجنسی "ايكنا" نے "العالم" نيوز سائٹ كے حوالے سے نقل كيا ہے كہ "عبدالرؤف الشايب" نے اس سلسلے میں كہا ہے كہ بحرينی عوام جمعہ كے دن اس ملك میں وسيع پيمانے پر مظاہرے كر كے آل سعود اور آل خليفہ كے ہاتھوں قرآن كريم كے جلائے جانے اور مساجد كے انہدام پر شديد احتجاج كرے گی۔
الشايب نے بحرين میں آل خليفہ كے مظالم كے مقابلے میں عالم اسلام كے رد عمل كی ضرورت پر زور ديتے ہوئے كہا ہے كہ بحرينی عوام كو ظالم حكومت كے اقدامات كے خلاف اپنے احتجاج كو جاری ركھنا چاہیے اور جمعہ كے دن قرآن كريم كو جلانے جانے اور مساجد كے انہدام پر وسيع پيمانے پر مظاہرے كریں گے۔
777912