بين الاقوامی قرآنی خبررساں ايجنسی "ايكنا" شعبہ اسلامی ثقافت و روابط آرگنائزيشن كی رپورٹ كے مطابق خرمشاد نے ۱۹ اپريل كو اسلامی فكر فاؤنڈيشن كے عہديداروں سے ملاقات كے دوران كہا ہے كہ آئندہ تين سالوں كے دوران اس آرگنائزيشن كا اصلی مقصد اسلامی جمہوریہ ايران كے جديد تمدن كا تعارف كروانا ہے لہذا اس فاؤنڈيشن كے عہديداروں كو اس مقصد كے حصول كے لئے تعاون كرنا چاہیے۔
انہوں نے مزيد كہا كہ ان حالیہ مہينوں كے دوران فكر فاؤنڈيشن كے جرائد ۵ زبانوں میں شائع ہو رہے ہیں اور اب اس فاؤنڈيشن كو ديگر زبانوں میں شائع كرنے كی كوشش كرنی چاہیے۔
اردو، تركی، استنبولی، جرمن، چينی اور ملايو زبانوں میں ان جرائد كی اشاعت فكر فاؤنڈيشن كے مخاطبين میں اضافے كا باعث ہے۔
777617