تھائی لينڈ كے شہريوں نے تجارتی سنٹرز میں نماز كے لئے جگہ مختص كرنے كو سراہا ہے

IQNA

تھائی لينڈ كے شہريوں نے تجارتی سنٹرز میں نماز كے لئے جگہ مختص كرنے كو سراہا ہے

سياسی گروپ: تھائی لينڈ كے شہريوں نے اس ملك كے تجارتی سنٹرز میں نماز پڑہنے كے لئے جگہ مختص كرنے كو بہت سراہا ہے جبكہ ان سنٹرز میں بہت سے غير مسلم سياح بھی آتے ہیں۔
بين الاقوامی قرآنی خبررساں ايجنسی "ايكنا" شعبہ جنوب مشرقی ايشيا كی رپورٹ كے مطابق تھائی لينڈ میں حال ہی میں افتتاح ہونے والے تمام تجارتی سنٹرز میں نماز كے لئے جگہ مختص كی گئی ہے جو اس بات كی عكاسی كرتی ہے كہ تھائی لينڈ كے حكام اس ملك كے مسلمان شہريوں كے لئے نماز كی اہميت اور دينی فرائض كی ادائيگی پر خصوصی توجہ ديتے ہیں۔
تھائی لينڈ كے دارالحكومت بنكاك كے علاقے "سيرينا خارين" كے پردايس تجارتی سنٹر كی دوسری منزل پر مسلمانوں كے لئے نماز پڑہنے كی جگہ بنائی گئی ہے جس میں مسلمان، نماز كے وقت اپنے مذہبی فريضے كو انجام ديتے ہیں۔
776562