مسلمانوں كی جانب سے ماسكو میں مساجد كی تعداد میں اضافے كا مطالبہ

IQNA

مسلمانوں كی جانب سے ماسكو میں مساجد كی تعداد میں اضافے كا مطالبہ

سياسی گروپ: روس كے دارالحكومت ماسكو میں موجود ۲۰ لاكھ مسلمانوں نے اس شہر میں مساجد كی تعداد میں اضافے كا مطالبہ كيا ہے جبكہ اس وقت اس شہر میں فقط ۴ مساجد موجود ہیں۔
بين الاقوامی قرآنی خبررساں ايجنسی "ايكنا" نے "CNB" سائٹ كے حوالے سے نقل كيا ہے كہ يورپ كے مختلف شہروں میں سے ماسكو واحد شہر ہے جس میں مسلمانوں كی بہت زيادہ تعداد آباد ہے اس كے باوجود اس شہر میں اس وقت ۴ مساجد ہیں اور ہزاروں مسلمان سڑكوں اور فٹ پاتھوں پر نماز ادا كرتے ہیں۔
ماسكو كی ايك مسجد كے امام جماعت "ايلدار آيت الدين" نے اس سلسلے میں كہا ہے كہ اگر یہی صورتحال رہی تو ممكن ہے كہ مسلمان اپنے دينی فرائض كی ادائيگی كے لئے كليساوں كا روخ كریں۔
انہوں نے مزيد كہا كہ روس میں مسلمانوں كو بہت سے مسائل كا سامنا ہے اور روسی شہری مسلمانوں كو عجيب نگاہوں سے ديكھتے ہیں اور لوگ ان مساجد كو دہشتگردی اور شدت پسندی كا مركز سمجھتے ہیں جس كی بنا پر وہ نئی مساجد كی تعمير كی مخالفت كرتے ہیں۔
777648