ايران كی قرآنی خبر رساں ايجنسی ايكنا نے "خانہ ملت "سے نقل كرتے ہوئے كہا ہے كہ علی لاريجانی نے مصری جماعت عمل اسلامی كے سيكرٹری جنرل كے ساتھ ملاقات كے دوران اظہار كيا كہ مصر كے انقلاب نے سارے خطے كو ہلا كر ركھ ديا ہے اور اس كے دوسرے ممالك پر انتہائی عميق اثرات مترتب ہوں گے ۔ انہوں نے مزيد كہا كہ ايرانی قوم مصری عوام كے انقلاب كی بھرپور حمايت كرتی ہے اور ان كے شابہ بشانہ كھڑی ہے ، مصر كے انقلاب نے امريكہ اور اسرائيل كی كمر توڑ دی ہے ۔
لاريجانی نے اميد ظاہر كی كہ مصری مسلمانوں كے بلند اہداف كو عملی جامہ پہنانے كے لیے حالات میں تيزی سے تبديلی واقع ہو گی ۔
776119