ايران كی قرآنی خبر رساں ايجنسی ايكنا نے وزارت امور خارجہ كے ادارہ اطلاعات و مطبوعات سے نقل كرتے ہوئے كہا ہے كہ مصر كی جماعت عمل اسلامی كے سيكرٹری جنرل مجدی حسين جو ايران كے دورے پر ہیں ، انہوں نے وزير خارجہ علی اكبر صالحی كے ساتھ ملاقات كی جس میںدونوں رہنماؤں نے باہمی دلچسپی كےامور پر گفتگو كی ہے ۔
وزير خارجہ نے ايرانی حكومت اور عوام كی طرف سے مصر كے لیے علمی ، ٹيكنيكل اور صنعتی شعبوں میں مصر كی حكومت اور عوام كے ساتھ مكمل تعاون كی يقين دہانی كروائی ہے ۔
776118