مشرق وسطیٰ كے بدلتے حالات ان ملكوں كے حكمرانوں كی جانب سے اپنی قوموں كی امنگوں پر توجہ نہ دينے كا نتيجہ ہیں

IQNA

مشرق وسطیٰ كے بدلتے حالات ان ملكوں كے حكمرانوں كی جانب سے اپنی قوموں كی امنگوں پر توجہ نہ دينے كا نتيجہ ہیں

سياسی گروہ : ايرانی وزارت خارجہ كے ترجمان نے مشرق وسطیٰ، خليج فارس اور شمالی افريقا كے اندر بدلتے حالات كو ان ممالك پر قابض حكمرانوں كی جانب سے اپنے عوام كی خواہشات كو نظر انداز كر كے بيرونی طاقتوں كے ساتھ منسلك رہنے كا نتيجہ قرار ديا ہے
ايران كی قرآنی خبر رساں ايجنسی ايكنا نے وزارت امور خارجہ كے دفتر كے حوالے سے نقل كيا ہے كہ رامين مہمان پرست نے يورپی يونين اور خليج فارس تعاون كونسل كے مشتركہ بيان كے ضمن میں ايران پر لگائے گئے جھوٹے الزامات كے رد عمل میں كہا كہ بحرين میں خطے كے بعض ممالك كی جانب سے مداخلت اور عوام كی آواز دبانے كے لیے طاقت كا وحسيانہ استعمال انتہائی افسوسناك امر ہے ۔
انہوں نے مزيد كہا : ہمیں اسلامی ممالك سے یہ توقع ہے كہ وہ اپنی توانائياں اسرائيل كے مقابلے میں بروئے كار لائیں ليكن یہ ممالك اپنی ناكاميوں پر پردہ ڈالنے كے لیے ايسے ممالك كے خلاف الزامات لگا رہے ہیں كہ جنہوں نے صرف بحرينی عوام كی سياسی آزادی كے حق كی حمايت كے علاوہ اس ملك میں كسی قسم كی مداخلت نہیں كی ہے ۔
778914