ايرانی كی قرآنی خبر رساں ايجنسی ايكنا كے شعبہ ہمدان كی رپورٹ كے مطابق ادارہ تبليغات اسلامی ہمدان كے ثقافتی مسؤول حجتالاسلام «علی مراد كيانی» نے صوبے كی دينی اين جی اوز كے ساتھ ايك مشتركہ نشست كے دوران مزيد كہا : آج دشمن اسلحے كے ساتھ جنگ نہیں كر رہا بلكہ غيرمحسوس طريقے سے نوجوانوں اور اسلامی معاشرے كے دينی اعتقادات كو نشانہ بنانے پر تلا ہوا ہے ۔
انہوں نے آخر میں رہبر معظم كی جانب سے اس سال كو جہاد اقتصادی كا سال قرار دينے كی طرف اشارہ كرتے ہوئے كہا كہ ہمیں اپنے منصوبوں میں اقتصادی جہاد پر پوری توجہ دينے كی ضرورت ہے۔
785124