آج مختلف اسٹوڈنٹس آرگنائزيشنز سعودی سفارت خانے كے سامنے مظاہرہ كریں گی

IQNA

آج مختلف اسٹوڈنٹس آرگنائزيشنز سعودی سفارت خانے كے سامنے مظاہرہ كریں گی

نو نہال اور نوجوان گروپ: مختلف اسلامی تنظيموں سے تعلق ركھنے والی طالبات آج صبح دس بجے سعودی سفارتخانے كے سامنے مظاہرہ كریں گی
ايران كی قرآنی خبر رساں ايجنسی ايكنا كی رپورٹ كے مطابق اسلامی تنظيموں سے تعلق ركھنے والی طالبات آج صبح دس بجھے تہران میں سعودی عرب كے سفارت خانے كے سامنے اجتماع كریں گی اور آل خليفہ اور آل سعود كے مظالم كے خلاف اپنی فرياد بلند كریں گی ۔
یہ مظاہرہ آل خليفہ اور آل سعود كی فورسز كے خواتين اور نو عمر بچيوں پر وحشيانہ مظالم كی مذمت میں كيا جا رہا ہے جس میں اسلامی انجمنوں سے تعلق ركھنے والی ۷۰۰ طالبات شريك ہوں گی۔
ايكنا كی رپورٹ كے مطابق اس اجتماع میں اسلامی تنظيموں كے مشتركہ پلیٹ فارم كی جانب سے اس كے سيكرٹری احمد خليلی اور اس اتحاد میں نمائندہ ولی فقیہ حجت الاسلام علی اكبری كے علاوہ ان تنظيموں كے ديگر مسؤولين بھی شركت كریں گے۔
785617