مغربی ممالك كی جانب سے اسرائيل كی حمايت،دہشت گردی كے خلاف جنگ سے ان كی لاپروائی كی علامت ہے

IQNA

مغربی ممالك كی جانب سے اسرائيل كی حمايت،دہشت گردی كے خلاف جنگ سے ان كی لاپروائی كی علامت ہے

سياسی گروہ : افسوس كے ساتھ كہنا پڑتا ہے كہ مغربی ممالك نے صیہونی حكومت ، القاعدہ اور طالبان كی حمايت كر كے واضح كر ديا ہے كہ ان كے نزديك دہشت گردی كے خلاف جنگ كی كوئی اہميت نہیں ہے ليكن اس كے باوجود وہ اسلام اور مسلمانوں پر دہشت گردی كی حمايت كا الزام عائد كرتے ہیں
ايران كی قرآنی خبر رساں ايجنسی ايكنا نے "عادلانہ صلح تنظيم "كے تعلقات عامہ سے نقل كرتے ہوئے كہا ہے كہ تہران يونيورسٹی كے حقوق اور سياسی علوم كالج كے سربراہ سيد فضل اللہ موسوی نے كہا ہے كہ دہشت گردی كے خلاف ہونے والے بارہ كنونشنوں نے ابھی تك دہشت گردی كی كوئی جامع تعريف نہیں كی ہے ۔
سياسی امور كے اس ماہر نے سياسی اور حقوقی مفكرين كا ايك اتحاد تشكيل دينے پر زور ديا ہے تاكہ وہ دنيا میں عادلانہ صلح برقرار كرنے كے لیے ايك آئين نامہ وضع كرنے كے ساتھ ساتھ دہشت گردی جڑ سے اكھاڑ پھينكنے كے لیے مثبت اقدامات كرے ۔
785895