ايران كی قرآنی خبر رساں ايجنسی ايكنا نے "عادلانہ صلح تنظيم "كے تعلقات عامہ سے نقل كرتے ہوئے كہا ہے كہ تہران يونيورسٹی كے حقوق اور سياسی علوم كالج كے سربراہ سيد فضل اللہ موسوی نے كہا ہے كہ دہشت گردی كے خلاف ہونے والے بارہ كنونشنوں نے ابھی تك دہشت گردی كی كوئی جامع تعريف نہیں كی ہے ۔
سياسی امور كے اس ماہر نے سياسی اور حقوقی مفكرين كا ايك اتحاد تشكيل دينے پر زور ديا ہے تاكہ وہ دنيا میں عادلانہ صلح برقرار كرنے كے لیے ايك آئين نامہ وضع كرنے كے ساتھ ساتھ دہشت گردی جڑ سے اكھاڑ پھينكنے كے لیے مثبت اقدامات كرے ۔
785895