مختلف بيرونی ممالك كے طلبا نے اقوام متحدہ سے خطے كی ملتوں كے خلاف مظالم كی تحقيقات كا مطالبہ كر ديا

IQNA

مختلف بيرونی ممالك كے طلبا نے اقوام متحدہ سے خطے كی ملتوں كے خلاف مظالم كی تحقيقات كا مطالبہ كر ديا

سياسی گروہ : جامعةالمصطفی(ص) العالميه مشهد كے غير ايرانی طلاب نے "اسلامی بيداری میں رہبر كا كردار " كے عنوان سے ۲ مئی كو ہونے والی اس كانفرنس میں اقوام متحدہ سے خطے كے حالات كا جائزہ لينے كا مطالبہ كيا اور آخر میں منظور ہونے والی متفقہ قرار داد كو چار زبانوں میں پڑھا گيا
ايران كی قرآنی خبر رساں ايجنسی ايكنا كے شعبہ خراسان رضوی كی رپورٹ كے مطابق چار زبانوں میں پڑھی جانے والی اس قرار دار كا متن یہ ہے : آج پورے مشرق وسطیٰ میں استعمار اور استكبار كے ہاتھ خطے كے ڈيكٹیٹرز كے تعاون سے ان ممالك میں چلنے والی آزادی كی تحريكیں كچلنے كے لیے بے گناہ عوام كے خون سے آلودہ ہیں اور ان ممالك میں بچوں اور خواتين كا قتل عام اہل دنيا پر عياں ہو چكا ہے ،ہم مشہد میں مقيم مختلف ممالك سے تعلق ركھنے والے غير ايرانی طالب علم اس قرار داد كی ہر ہر شق كی بھر پور حمايت كرتے ہیں ۔
785947