ايران كی قرآنی خبر رساں ايجنسی ايكنا كے مركزی شعبہ كی رپورٹ كے مطابق تفرش يونيورسٹی كے سرپرست احمد رضا ربانی نے يونيورسٹی كے اساتذہ كے اعزاز میں منعقدہ ايك تقريب سے خطاب كرتے ہوئے كہا : قرآن كريم میں معلم كو اللہ تعالیٰ كی لا زوال قدرت كا ايك جلوہ كہا گيا ہے ۔
اسی طرح رہبر معظم كے اس يونيورسٹی میں نمائندے حجت الاسلام جواد موسوی نے بھی خطاب كيا اور كہا كہ دينی تعليمات میں علم و عمل كے بارے بہت زيادہ تاكيد ہے ۔
ياد رہے كہ اس تقريب كے اختتام پر يونيورسٹی كے ايجوكيشن بورڈز كے اركان كو يونيورسٹی چانسلر كی جانب سے انعام و اكرام سے نوازا گيا ۔
786782