ايران كی قرآنی خبر رساں ايجنسی ايكنا كے سنٹرل ايشيا ونگ نے روس كی اطلاع رساں ويب سایٹ ريگنوم. رو سے نقل كرتے ہوئے كہا ہے كہ ازبكستان كے ادارہ دينی امور كی ذيلی كمیٹی كے سربراہ آرتيق يوسفاف كی سربراہی میں ايك وفد نے سعودی عرب كے سركاری دورے كے دوران سعودی وزير حج فواد بن عبدالسلام الفارسی كے ساتھ مدينہ منورہ میں ملاقات كی۔
اس ملاقات میں دونوں ملكوں كے مابين دينی روابط كو فروغ دينے اور خاص طور پر ازبك زائرين كے لیے ايام حج میں زيادہ سے زيادہ سہوليات فراہم كرنے كے حوالے سے تبادلہ خيال كيا گيا ۔
786180