ازبكستان كے عازمين حج و عمرہ كی مشكلات پر غور

IQNA

ازبكستان كے عازمين حج و عمرہ كی مشكلات پر غور

سياسی اور اجتماعی گروہ : ازبكستان كے سركاری ادارہ دينی امور كے وفد نے اپنے دورہ سعودی عرب كے دوران بيت اللہ الحرام كے ازبك زائرين كی سفری اور رہائشی مشكلات كم كرنے كے لیے ان كے مسائل پر غور و خوض كيا
ايران كی قرآنی خبر رساں ايجنسی ايكنا كے سنٹرل ايشيا ونگ نے روس كی اطلاع رساں ويب سایٹ ريگنوم. رو سے نقل كرتے ہوئے كہا ہے كہ ازبكستان كے ادارہ دينی امور كی ذيلی كمیٹی كے سربراہ آرتيق يوسف‌اف كی سربراہی میں ايك وفد نے سعودی عرب كے سركاری دورے كے دوران سعودی وزير حج فواد بن عبد‌السلام ‌الفارسی كے ساتھ مدينہ منورہ میں ملاقات كی۔
اس ملاقات میں دونوں ملكوں كے مابين دينی روابط كو فروغ دينے اور خاص طور پر ازبك زائرين كے لیے ايام حج میں زيادہ سے زيادہ سہوليات فراہم كرنے كے حوالے سے تبادلہ خيال كيا گيا ۔
786180