ايام فاطمیہ كے سلسلے میں لكھنو میں مجالس عزا كا انعقاد

IQNA

ايام فاطمیہ كے سلسلے میں لكھنو میں مجالس عزا كا انعقاد

سياسی اور اجتماعی گروہ : ہندوستان كے صوبہ اتر پرديش میں واقع معروف شيعہ اكثريتی شہر لكھنؤ میں علاقہ حضرت گنج كے معروف امام بارگاہ سبطين آباد میں ۶ مئی سے ۸ مئی تك مجالس عزا منعقد ہوں گی
ايران كی قرآنی خبر رساں ايجنسی كے شعبہ جنوب مغربی ايشيا نے و الفجر انسٹی ٹيوٹ كے سربراہ مولانا سيد عازم حسين زيدی سے نقل كرتے ہوئے خبر دی ہے كہ ايام فاطمیہ كے سلسلے میں مجالس عزا امسال اسی امامبارگاہ میں منعقد ہوں گی ۔
حضرت فاطمۃ الزہرا سلام اللہ علیھا كی شہادت كی مناسبت سے یہ مجالس عزا ۶مئی سے ۸ مئی تك نماز مغربين كے بعد رہبر معظم كے ہندوستان میں واقع دفتر كے زير اہتمام منعقد ہوں گی۔
ياد رہے كہ ان مجالس میں رہبرمعظم كے نمائندے حجت‌الاسلام والمسلمين مھدوی‌پور خصوصی طور پر شركت فرمائیں گے ۔
786287