ايران كی قرآنی خبر رساں ايجنسی ايكنا كے سنٹرل ايشيا ونگ نے روس كی اطلاع رساں ويب سایٹ ريگنوم رو سے نقل كرتے ہوئے كہا ہے كہ ازبكستان كے امور دينی كی حكومتی كمیٹی نے مئی كے اوائل میں ايك بيان جاری كر كے بعض بيرونی ذرائع ابلاغ كی جانب سے ازبك دينی و مذہبی كتابوں كے مركزی بازار كی بندش پر مبنی خبروں كو رد كر ديا ہے ۔
بيان میں كہا گيا ہے كہ اس بازار كو بند نہیں كيا گيا بلكہ بعض مالياتی اور اقتصادی امور كی وجہ سے اس بازار میں ايك مختصر مدت كی چھٹی ہے اور انشاء اللہ یہ امور طے ہو جانے كے بعد بازار دوبارہ كام شروع كر دے گا ۔
787442