آذر بائيجان میں اسلامی حجاب كی حمايت میں ريلی

IQNA

آذر بائيجان میں اسلامی حجاب كی حمايت میں ريلی

سياسی اور اجتماعی گروپ : آذر بائيجان كے مسلمانوں نے چھ مئی بروز جمعہ المبارك كو اسلامی حجاب كی حمايت میں آذر بائيجان كے دار الحكومت باكو میں ايك ريلی كا اہتمام كيا
ايران كی قرآنی خبر رساں ايجنسی ايكنا كے سنٹرل ايشيا ونگ نے اطلاع رساں ويب سایٹ interfax كے حوالے سے نقل كرتے ہوئے كہا ہے كہ باكو كے شہريوں نے اسلامی حجاب كی حمايت میں اور اسكولوں اور تعليمی اداروں میں اس كی ممنوعيت كے خلاف ريلی نكالی۔
اس احتجاجی ريلی میں شركت كرنے والے پچاس سے زيادہ افراد نے آذر بائيجان كی وزارت تعليم كے بالمقابل آزادی حجاب كے حق میں نعرے لگائے ۔
عينی شاہدين كے مطابق تھوڑی دير كے بعد مقامی پوليس نے شديد رد عمل ظاہر كرتے ہوئے مظاہرين كو متفرق كر ديا اور ان میں سے كچھ كو گرفتار بھی كر ليا ہے ۔
788236