انڈونيشين مسلمانوں كا ايك وفد اسلام كی توسيع كے لیے آسٹريليا روانہ

IQNA

انڈونيشين مسلمانوں كا ايك وفد اسلام كی توسيع كے لیے آسٹريليا روانہ

سياسی اور اجتماعی گروپ : انڈونيشيا كے جوان مسلمان رہنماؤں كا ايك وفد ثقافتی تبادلہ خيال كے لیے آسٹريليا روانہ ہو گيا ہے ، یہ وفد دو ہفتے تك دين اسلام كی توسيع اور حمايت كے لیے سارے آسٹريليا كا دورہ كرے گا
ايران كی قرآنی خبر رساں ايجنسی ايكنا كے شعبہ شرق و جنوب شرقی ايشيا كی رپورٹ كے مطابق انڈونيشيا میں آسٹريليا كے سفير «جورج موريارتی»(Greg Moriarty نے اپنے انٹرويو كے دوران اس وفد كے بارے اظہار خيال كرتے ہوئے كہا : اميد كی جاتی ہے كہ یہ دورہ آسٹريليا كے لوگوں كو انڈونيشيا كے بارے میں بہتر طور پر معلومات فراہم كرنے میں ممد و معاون ثابت ہو ۔ البتہ ميرے خيال كے مطابق آسٹريليا میں اسلام ترقی كر رہا ہے ۔
انہوں نے اس بات پر زور ديا كہ آسٹريليا كی تاريخ غنی ہے جس پر ہمیں فخر ہے ۔
787025