مملكت كی پيشرفت صنعت كتاب میں ترقی كے بغير ممكن نہیں ہے

IQNA

مملكت كی پيشرفت صنعت كتاب میں ترقی كے بغير ممكن نہیں ہے

سياسی گروہ : قائد انقلاب اسلامی نے برتر پبلشرز كے ساتھ خطاب كرتے ہوئے كہا كہ ملك كی ترقی صنعت كتاب میں ترقی كے بغير ممكن نہیں ہے ۔ انہوں نے اس بات پر زور ديا كہ وزارت فرھنگ و ارشاد اسلامی ، حكومتی مشينری اور دلسوز حضرات معاشرے میں كتاب كی اہميت اجاگر كریں اور كتاب كی نشر و اشاعت كو سنجيدگی سے لیں
ايران كی قرآنی خبر رساں ايجنسی ايكنا نے قائد انقلاب اسلامی كے دفتر كی اطلاع رساں ويب سایٹ سے نقل كرتے ہوئے كہا ہے كہ قائد انقلاب اسلامی حضرت آيت اللہ خامنہ نے كل صبح بروز بدھ بمطابق ۱۱ مئی كو تقريبا تين گھنٹے تك برتر پبلشرز كے اسٹالوں اور كتابوں كا مشاہدہ كيا اور نزديك سے تازہ ترين كتابوں سے متعلق معلومات حاصل كیں ۔
قائد انقلاب اسلامی نے اس دورے میں نماياں پبلشرز كے ساتھ اپنے خطاب میں ان كی كاوشوں كا شكریہ ادا كرنے كے بعد كتاب كو انتہائی حائز اہميت اور ناقابل نيابت قرار ديتے ہوئے كہا : حالیہ چند برسوں میں كتابوں كی تعداد ، كيفيت اور موضوعاتی تنوع میں چشم گير اضافہ ہوا ہے كہ جس كا ماضی كے ساتھ مقايسہ نہیں كيا جا سكتا ليكن ابھی بھی ہم مطلوبہ ہدف سے دور ہیں اور ہمیں بہت كچھ كرنے كی ضرورت ہے ۔
790225